Ek Villain 2014 earns 77 Crores 20 Lacs in one week

Bollywood romantic film Ek Villian has earned 77 crores and 20 lacs in one week of releasing out. After this millions of business Bollywood film Ek Villain 2014 became second blockbuster film of bollywood 2014. According to analysts Ek Villian earns 8 crores and 10 lacs on Monday, 6 crores and 80 lacs on Tuesday, on Wednesday earns 6 lacs and at the end of week Ek Villain 2014 has eraned estimated 77 croes and 20 lacs to all over India.





بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدہارتھ ملہوترا، رتیش دیش مکھ اور شردھا کپور کی فلم اک ولن نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 77 کروڑ 20 لاکھ کا برنس کیا جب کہ فلمی ماہرین نے اک ولن کو سپر ہٹ فلم قرار دیا ہے۔ اک ولن نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 16 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیا جو فلم ’’جے ہو‘‘ کے بعد اس سال کسی بھی فلم کا سب سے زیادہ بزنس ہے۔
تجارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق اک ولن نے پیر کے روز 8 کروڑ 10 لاکھ، منگل کےروز 6 کروڑ 80 لاکھ، بدھ کے روز 6 کروڑ 40 لاکھ، جمعرات کو 5 کروڑ 20 لاکھ اور ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر 77 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔
واضح رہے کہ ہدایت کار موہت سوری کی فلم اک ولن گزشتہ ماہ 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور چند روز قبل سدہارتھ ملہوترا نے فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا تھا۔ سلمان خان کی فلم جے ہو‘ نے اپنی ریلیز کے ایک ہفتے میں 88 کروڑ کا بزنس کیا تھا جو اس وقت تک سال کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم ہے۔